189

مانچسٹر سٹی نے انگلشن پریمیئرلیگ کا ٹائٹل جیت لیا

لندن(ورلڈ پوائنٹ) انگلشن فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے ایک پوائنٹ کے فرق سے پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو 4-1 گول سے شکست دے کر انگلشن پریمیئرلیگ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیت کر ریکارڈ قائم کرلیا۔

مانچسٹر سٹی کی جانب سے میچ کے دوران سرجیو اگویرو، ایمیرک لاپورتے، ریاض مہریز اور الکے گنڈوگان نے گول کیے جبکہ برائٹن کی جانب گلین مرے کے پہلے گول نے ان کی ٹیم کو کھیل کے 25 ویں منٹ تک بدستور برتری دلائی تھی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 2009 میں یکے بعد دیگرے دو ٹائٹل جیتنے کے بعد انگلشن پریمیئر لیگ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بھی ٹیم نے اس اعزاز کو حاصل کیا ہو۔

مانچسٹر سیٹی نے 98 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 100 پوائنٹ کے ریکارڈ سے صرف 2 پوائنٹ کم ہے۔سیزن میں لیورپول نے 97 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ سیزن میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کافی سمجھے جا رہے تھے۔

مانچسٹر سٹی کے کپتان ونسنٹ کومپنی نے کہا کہ سیزن میں لیوپول حیرت انگیز رہی، وہ ہارنے کے قابل نہیں لیکن میں اپنی ٹیم کے لیے خوش ہوں، ہمیں اپنی خواہشات سے کہیں بڑھ کر ملا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں