177

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

براسیلیا(ورلڈپوائنٹ) بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو جارجیا کے پہلوان نے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزمیں سلورمیڈل جیت لیا، انہیں ورلڈ بیچ سریزکے فائنل میں جارجیا کے پہلوان نے شکست دی۔

میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ فائنل میچ میں غلط پوائنٹ دینے کی وجہ سے شکست ہوئی، امریکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں بھی کوالیفائی کرلیا۔برازیل میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان مرات اذکان کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

انعام بٹ نے دوسرے مقابلے میں آذربائیجان کے ورلڈ ملٹری چیمپیئن اور پورپی میڈلسٹ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستانی ریسلر نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزکے سیمی فائنل میں برازیل کے پہلوان کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیتی تھی، فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں