289

پاکستان کمیونٹی روس کی جانب سے 20مئی کوشتر رمضان مسجد پاکلونی گارے میں ہونے والے افطار ڈنر کی رہرسل اور افطاری کا اہتمام

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ ) روس کے دارلحکومت ماسکو میں ہر سال شتررمضان مسجد پاکلونی گارے میں رمضان کے پورے مہینے میں ہر روز ایک افطاری اور کلچر پروگرام کسی ایک ملک کے نام رکھا جاتا ہے۔مورخہ 20 مئی 2019 بروز پیرکو شام 6 بجے پاکستان کے نام پر ایک عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کی میزبانی کے فرائض آل پاکستان اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل (آپوورلڈ )روس اور پاکستان کمیونٹی روس سرانجام دے گی.

اسی پروگرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان کمیونٹی روس کے مرکزی دفتر ویدنوئے میں گزشتہ روز افطار ڈنر اور پروگرام کی رہرسل کا اہتمام کیا گیا جس میں نورحبیب شاہ، خلیل الرحمان، ڈاکٹر ابرار،جواد احمد سلہریا، محبوب بھٹی، عبدالخالق راٹھ، ڈاکٹر اشفاق رضوی، ذیشان عالم قریشی،میاں شاہد، جمشید علی، وسیم عباس، ندیم رضا خان، عدنان عالم قریشی، محمد عرفان ناگرہ، ارسلان، ماسکو شاہ، حافظ محمد عثمان، محمد یاسین، معین خان، جہانگیر حسن، معین خان، عابد حسین، مامون، ذوجاج سنی، ارسلان جگنو اور خالد حسین نے شرکت کی.

آپو ورلڈ روس اور پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی کمیونٹی 20 مئی کے افطار ڈنر میں بھرپور شرکت کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہتر امیج اور روس میں پاکستان پاکستانی کلچر کے فروغ کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائیں گے.

پاکستان کمیونٹی روس کے چئیرمین نورحبیب شاہ نے کہا کہ پاکستان کمیونٹی روس پاکستانیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو روسی اداروں کے ساتھ مل کر کمیونٹی پروگراموں میں حصہ لیتی ہے اور ہمیں بے حد خوشی ہے کہ پاکستان کمیونٹی روس کو ہر سال شتر رمضان مسجد پاکلونی گارے میں افطارپروگرام کروانے کا موقع ملتا ہے جو کہ ہم سب پاکستانیوں کے لئے اعزاز ہے.

افطاری سے قبل 20 مئی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور پروگرام میں حصہ لینے والوں نے رہرسل میں حصہ لیا.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں