185

تاجکستان:جیل میں بغاوت،29 افراد ہلاک

دوشنبہ(ورلڈ پوائنٹ) تاجکستان کی ایک جیل میں قیدیوں نے بغاوت کر دی جس کے نتیجے میں3 وارڈن سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

تاجک محکمہ قانون کے مطابق یہ جیل دارالحکومت دو شنبہ کے قریب واقع ہے جہاں یہ بغاوت دہشتگرد تنظیم کے قیدیوں کی طرف سے3 وارڈن اور اپنے5 ساتھیوں کو چاقو زنی سے قتل کرنے کے بعدشروع ہوئی ۔

محکمہ قانون نے بتایا ہے کہ اس بغاوت کو کچلنے کےلیے جیل میں موجود دہشتگرد تنظیم کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جس کے بعد جیل میں امن بحال ہوگیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں