123

سپین کے چوہدری برادران کی جانب سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام جس میں قونصل جنرل پاکستان کی خصوصی آمد

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ) دنیا بھر کی طرح بارسلونا سپین بھر میں رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ زوق و شوق سے جاری اسی حوالے سے سپین کے چوہدری برادران بارسلونا کی سیاسی سماجی معروف بزنس شخصیات چوہدری امتیاز لوراں چہیرمیین پاکستان مسلم لیگ ق سپین. چوہدری کلیم الدین وڑایچ گورالی سابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف.چوہدری کلیم الدین وڑایچ چئیرمین OPAF یورپ. کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کے اعزاز میں سکائی ویز ریسٹورنٹ سانت ادریا دے بسوں میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام جس میں بالخصوص قونصل جنرل آف پاکستان علی عمران چوہدری کی خصوصی آمد .آنے والے شرکاء کو سکائی ویز ریسٹورنٹ پر خوش آمدید کہا گیا

رمضان المبارک کے بابرکات لمحات ماہ صیام کے موقع پر اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ایک گرینڈ پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا آنے والے عزیز مہمانوں کی پکوڑے سموسے فروٹ چاٹ بریانی رنگا رنگ مشروبات بار بی کیو من پسندیدہ لزیز کھانوں سے پرتکلف تواضع کی.

افطار سے قبل تلاوت قرآن پاک کی گی نعت خواں حضرات نے آقا دو جہاں سرور کائنات کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیں فیضان مدینہ مسجد بارسلونا کے امام نے رمضان المبارک کے بابرکات لمحات اور فضیلت پر خصوصی خطاب کیا اور عالم اسلام کی سربلندی اور بقا ملک پاکستان کی سربلندی کے لئے دعائے خیر فرمائیں

گرینڈ افطار ڈنر میں بارسلونا بھر کی سیاسی سماجی بزنس مین شخصیات مسلم لیگ ق سپین کی بھرپور شرکت
گرینڈ افطار ڈنر تقریب کے میزبان شخصیات چوہدری امتیاز لوراں. چوہدری سلیم لنگڑیال. چوہدری کلیم الدین وڑایچ نے افطار ڈنر کے احتتام پر آنے والے حاضرین محفل کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا جنھوں نے آ کر ہماری حوصلہ افزائی کی رمضان المبارک کی سعادتوں برکتوں اور ثواب کا موقع فراہم کیا ہم آپکی محبتوں کی قدر کرتے ہیں ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کا ساتھ رہیں گے

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں