38

کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 18نومبر کوہوگی’مہمان خصوصی آرپی او گوجرانوالہ سلطان اعظم تیموری ہو ں گے

گوجرانوالہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز)کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری مورخہ 18نومبر کو آرٹس کونسل ہال گوجرانوالہ میںدوپہر 1بجے ہوگی جس کے مہمان خصوصی آرپی او گوجرانوالہ سلطان اعظم تیموری ہو ں گے اس کا اعلان چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے کالمسٹ فورم کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری شاہد محمود گھمن،ر انامحمد ابراہیم نفیس،حکیم جمیل عاصی، سلطان گوجر، میاں ارشد مظہر،مہر امین،سید احمدرضا ،سفارش علی باجوہ،ناصر اقبال مہر،ڈاکٹربشیر شاہین اور میاں ایم جے وٹو بھی موجود تھے ۔کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کے تمام عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے تقریب حلف برداری کے تمام انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تقریب میں دیگر مہمانوں صدر پریس کلب گوجرانوالہ طارق منیر بٹ، صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ راجہ حبیب،صدر چیمبر آج کامرس گوجرانوالہ میاں عامر عزیز اور صدر بار کونسل چوہدری نصراللہ گل کو خصوصی طورپر شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں