124

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کا آغاز ہو گیا۔ دنیا بھر سےہزاروں ماہریں اور بڑی کمپنیوں کے سربراہان کی شرکت

سینٹ پیٹز برگ(شاہد گھمن سے) سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکانومی فورم 1997 سے شروع ہونے والا ایک معروف بین الاقوامی اقتصادی اور کاروباری فورم ہے جو ہر سال روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوتا ہے جب کہ 2006 سے یہ فورم روسی صدر ولادیمیر پوتن کی زیر نگرانی منعقد ہو رہا ہے ہے سینٹ پیٹرز بر گ میں اج سے تین روزہ انٹر نیشنل فورم کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد ماہرین اور بڑی کثیر القومی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں جبکہ دیگر ممالک کے وزرائے اعظم ، گورنرز اور دیگر اعلی عہدے یداران بھی شرکت کر رہے ہیں روسی صدر ولادی میر پوتن ہر سال کی طرح اس سال بھی فورم میں شرکت کریں گے جبکہ چائنا کے صدر زی جن پنگ فورم میں شرکت کرنے کے لئے روس پہنچ چکے ہیں اس فورم میں عالمی معیشت کو درپیش مسائل کاروبار بڑھانے اور لاگت کو کم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ اس موقع پر مختلف سربراہان مملکت آپس میں اہم ملاقاتیں کریں گے
فورم میں دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں انٹرنیشنل ناکام نمک اور عالمی اقتصادی معاملات پر بحث کرنے کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے دنیا بھر کی بڑی کمپنیاں گوگل ،ٹوٹل، ہواوے ،سانوفی اور دیگربڑی کمپنیاں بھی اس فورم میں حصہ لے رہی ہیں یہ فورم 8 جون تک جاری رہے گا

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں