145

روسی صدر پوتن کی چینی صدر شی جن پنگ کیساتھ دریائے نیوا کی سیر

سینٹ پیٹرز برگ (شاہد گھمن سے) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دریائے نیوا کی سیر کی، چینی ہم منصب کو روسی کروزشپ کا دورہ بھی کرایا۔

چینی صدر ان دنوں روس کے 3 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر کے ساتھ دریائے نیوا کی سیر کی، لگژری کشتی میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی صدر کو روسی کروز شپ کا دورہ بھی کرایا گیا، روسی صدر نے چینی ہم منصب کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں