94

امریکہ دنیا کو جس سمت لے جانا چاہتا ہے وہ ایٹمی جنگوں اور اقتصادی جنگوں کا راستہ ہے جو بہت خطرناک ہے ،ماریا زخارووا

سینٹ پیٹرز برگ(شاہد گھمن سے) سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پرروسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ذرا خوووا نے شاہد گھمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پوتن نے اپنے خطاب میں واضح پیغام دیاہے کہ دنیا کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ اپنا راستہ کیسے بنانا ہے ہمیں مل جل کر چلنا ہوگا لیکن بظاہر یہ مشکل راستہ ہے لیکن یہ ایسا راستہ ہے جو دنیا کی مدد کرے گا انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کو جس سمت لے جانا چاہتا ہے وہ ایٹمی جنگوں اور اقتصادی جنگوں کا راستہ ہے جو بہت خطرناک ہے اس کے آگے سب کچھ ختم ہو سکتا ہے صدر پوتن کے مطابق ہمیں اس راستے کو تبدیل کرنا ہوگا جو دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا اور دنیا میں خوشحالی آئے گی

ماریہ زخارووا نے مزید کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کی سب سے بڑی چینی کمپنی ہواوے نے روس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اب تک 5 جی ٹیکنالوجی روس میں بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہواوے کو تجارتی جنگ کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے روس چین کو زیادہ مقدار میں تیل اور زیادہ سے زیادہزرعی اجناس بھی دینے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت اقتصادی وار سے دوچار ہے انٹرنیشنل اکنامک فورم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا اور کامیاب ایونٹ تھا اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے

ماریہ زخارووا نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کی ہسٹری کو تبدیل کیا جارہا ہے جس کا ذمہ دار یورپ ہے انہوں نے کہا کہ ہم برداشت رکھتے ہیں لیکن اس قسم کی چیزیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

اس کے بعد ماریہ زخارووا نے سینئرصحافی شاہد گھمن کے ساتھ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں خوشگورموڈ میں سیلفی بنوائی.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں