167

جرمنی: دو مساجد پر حملے، قرآن کے 50 نسخے شہید

برلن(ورلڈ پوائنٹ) بریمین شہر میں واقع رحمان مسجد میں موجود قرآن مجید کے 50 نسخے شہید کر دیے گئے جبکہ کیسل شہر کی ایک مسجد پر نامعلوم افراد کی طرف سے سنگ باری کی گئی ۔

مسجد انتظامیہ کے صدر سیف الدین ار یوروک نے اس واقعے کی مذمت کرتےہوئے مرتکب افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بریمین شہر میں اکثریت افغان اور پاکستانیوں پر مشتمل ہے جہاں واقع رحمان مسجد کے واقعے پر مسلمان برادری نے سوشل میڈیا کے توسط سے اپنے افسوس اور رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں