132

بھارتی میڈیا نے ہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا

نئی دہلی(ورلڈ پوائنٹ) پاکستان پر الزام لگا کر منہ کی کھانے والے بھارتی میڈیا نے ہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان پر الزام لگا کر اپنا مذاق بنوانے کے باوجود بھی باز نہ آیا اور اب بھارتی نیوز چینل نے اپنے ملک میں پڑنے والی شدید گرمی پر ایک رپورٹ بنائی جس کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا گیا۔

بھارتی نیوز چینل کی اینکر نے ملک میں موجود ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سندھ سے گرم ہوائیں راجھستان کو جھلسا رہی ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔

امریکی مزاحیہ اداکار جیرمی میک لین نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان بھارت پر گرم موسم کے ذریعے حملہ کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہئے، بھارتی میڈیا ہمیں یوں ہی ہنساتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بتا کر واویلا مچایا جاچکا ہے۔یاد رہے پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے بھی بھارتی میڈیا پر تنقید کی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں