101

انتظار کی گھڑیاں ختم،وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پوتن کی ملاقات14 جون کوبشکک میں ہوگی

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ ) وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ویلادی میر پوتن سے ملاقات طے پاگئی، ملاقات میں پاک روس تعلقات ، خطے کی صورتحال ، افغان امن عمل اورعالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ویلادی میر پیوٹن سے 14 جون کو کرغستان میں ملاقات طےپا گئی ،روسی سفارتخانے نے دفتر خارجہ کو ملاقات کے لئے آمادگی سے آگاہ کردیا، ملاقات 14 جون کو بشکک کرغستان میں ہوگی ، ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنزپرہوگی، ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد دورانیے کے لئے ہوگی، روسی صدر سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی اوردفترخارجہ کے دیگرحکام شریک ہوں گے ۔

ذرائع کا کہناتھاکہ ملاقات کے حتمی وقت کا تعین ہونا ابھی باقی ہے، وزریراعظم عمران‌خان روسی صدر پوتن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے، روسی صدرکے دورہ پاکستان کے حوالے سے روسی سفارتخانہ اوردفترخارجہ پہلے سے رابطے میں ہیں، ملاقات میں پاک روس تعلقات ، خطے کی صورتحال، افغان امن عمل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں