117

جاپان دو طرفہ امن معاہدے کے مذاکرات میں پیشرفت کے لئے روسی سلامتی سے متعلق خدشات پر توجہ دے، صدر پوتن

سینٹ پیٹرزبرگ (ورلڈ پوائنٹ) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جاپان پر دوبارہ زور دیا ہے کہ وہ دو طرفہ امن معاہدے کے مذاکرات میں پیشرفت کے لئے روس کی سلامتی سے متعلق اٴْس کے خدشات پر توجہ دے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کے زیادہ تر خدشات جاپان کے امریکا کے ساتھ فوجی تعاون سے متعلق ہیں۔

جاپان اپنی سرزمین پر اِیجز اشور نامی میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ صدر پیوٹن نے جاپان امریکا سکیورٹی معاہدے کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا جاپان معاہدے کے تحت آزادانہ فیصلے کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر 29 جون کو مغربی جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقعے پر جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے علیحدہ ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں