197

بشکیک: وزیراعظم عمران خان کی کرغستان کے صدر سے ملاقات

بشکیک(شاہد گھمن سے) وزیراعظم عمران خان کی کرغستان کے صدر سے ملاقات. دونوں شخصیات میں ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی

وزیراعظم عمران خان نے صدر جناب سوروونبے شریپو ویچ کو شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی. دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں ان تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور کرغستان کے درمیان زمینی اور فضائی رابط بہتر بنایا جائے. دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اور دوطرفہ سیاسی مشاورت جلد کرنے پر اتفاق کیا

دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر رابطوں کو بہتر بنایا جائے، سیاحت کو فروغ دیا جائے اور ویزوں کے اجراء میں سہولت دی جائے. کرغستان کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دی

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں