148

پاکستان سرمایہ کاروں کیلئےایک پرکشش ملک ہے، وزیراعظم عمران خان

بشکیک(شاہد گھمن سے) وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان سرمایہ کاروں کیلئےایک پرکشش ملک ہے، ایس سی او کلچرل اور ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز دیتاہوں، تنازعات کے خاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کوکرداراداکرناہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کرغزستان کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہوں، یقین ہے تنظیم کے مستقبل کا سفرجاری رہےگا، پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک ہے، پاکستان میں متحرک افرادی قوت موجودہے۔

تنازعات کےخاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کوکردار ادا کرناہوگا
وزیراعظم کا کہنا تھا تنازعات کےخاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کوکردار ادا کرناہوگا، ایس سی او کلچرل اور ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز دیتاہوں، ایس سی او ممالک کوباہمی رابطوں کو بہتر بناناچاہیے اور فوڈ سیکیورٹی اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔

Prime Minister of Pakistan Imran Khan Speech at 19th Meeting of the Council of the Heads of State

Prime Minister of Pakistan Imran Khan Speech at 19th Meeting of the Council of the Heads of State of the Shanghai Cooperation Organization in Bishkek Kyrgyzstan (14.06.19) #PrimeMinisterImranKhan #PTI #Pakistan 🇵🇰 #Kyrgyzstan 🇰🇬 #SCO #SCOSummit2019

Gepostet von World Point News am Freitag, 14. Juni 2019

وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے تنظیم کو اقدامات کرنے چاہئیں
عمران خان نے کہا وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے تنظیم کو اقدامات کرنے چاہئیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے فریم ورک بنانا ہوگا، پہلی بار ایشیا عالمی تجارت کا محور اور مرکز بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم ان چند ملکوں میں سے ہیں، جنہوں نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کیے، ایس سی او کے انسداددہشت گردی پروگرام میں شامل ہیں، پاکستانی سیکیورٹی اداروں نےدہشت گردی کیخلاف قربانیاں دیں، ایشیا کے بنیادی تنازعات حل کئے بغیرترقی ممکن نہیں ہے۔

سی پیک کےدوسرے مرحلے کا آغازکر دیاگیا ہے
وزیراعظم نے کہا خارجہ پالیسی تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پرمشتمل ہے، سی پیک کےدوسرے مرحلے کا آغازکر دیاگیا ہے، خطےمیں وسیع تجارت کےنئےمواقع سامنے آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں