199

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن فرانس اور پشتون آرگنائزیشن فرانس کے زیر اہتمام پیرس میں پر امن پاکستان ،پاکستان زندہ باد ریلی اور مظاہرہ

پیرس(ورلڈ پوائنٹ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن فرانس اور پشتون آرگنائزیشن فرانس کے زیر اہتمام پیرس کے معروف سیاحتی مقام ایفل ٹاور کے سائے تلے پر امن پاکستان ،پاکستان زندہ باد ریلی اور مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چئیرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر ارب گل سید انعام اللہ خان ،صاحبزادہ عتیق الرحمن چیئرمین پشتون آرگنائزیشن بلجیم نوید خان سیئنر نائب صدر پشتون آرگنائزین بلجیم جمیل خان اورمنظر خان اسپشیل ایڈوائزر ارب گل نے کی۔جبکہ برسلز پارلیمنٹ کے ممبر ڈاکٹر منظور ظہور نے خصوصی شرکت کی

احتجاجی مظاہرہ میں یہاں پاکستانی پرچموں کی بہار تھی وہیں پر عوام کا ملی جوش وجذبہ بھی دیدنی تھا ۔بچوں نے خصوصی شرکت کی اور محبت پاکستان میں جھنڈیاں لہراتے نعرے لگاتے رہے۔

پشتون آرگنائزیشن کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون کے خون میں وفا ہے اور یہ پاکستان کا وفادار ہے۔اور پاکستان کی بقا کے لئے اپنی جان کی بازی بھی لگا دے گا انہوں نے کہا کہ پختونوں نے ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا ہے اور کرتے رہیں گے ،دنیا بھر میں یہاں کہیں بھی پاکستان کے خلاف آواز اٹھے کی اس کے سامنے ہم کھڑے ہونگے،ارب گل نے کہا کہ منظور پشتوں انڈیا کے پے رول پر ہے اور ان کی زبان بول رہا ہے،سید انعام اللہ خان نے کہا کہ منظور ہمیں منظور نہیں ہے۔یہ روپ بدل کر آئے ہیں ہم نے پہلے والوں کا بھی مقابلہ کیا ہے اب ان کا بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ علی داوڑ کا کہنا کہ فوج واپس جائے میں پوچھتا ہوں کہ فوج نے ہمیں امن دیا ہم چاہتے ہیں کہ فوج وہاں رہے تاکہ باقی ماندہ علاقوں میں بھی امن آئے اور زندگی معمول کے مطابق ہو

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چئیرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کوبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کرنے دیں گے سخت مزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غداروں کو پاکستان کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو پاک دھرتی کے خلاف بولنے کی جرات نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم یورپ بھر میں پاکستانی پشتون پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہماری تنظیم ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اور پشتون آرگنائزیشن ہالینڈ برسلز فرانس اور اسپین کے بعد یونان اور اٹلی میں بھی پاکستان مخالف لوگوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے بڑی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کر رہے ہیں

صاحبزادہ عتیق الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی دھرتی کے چپہ چپہ کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پشتون عوام نے پاکستان مخالفوں کو رد کردیا ہے اسی لئے کہ اب یورپی ممالک میں خرافات بک رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یورپ بھر میں متحد اور متفق ہیں اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا بھر پور جواب دیں گے
احتجاجی ریلی میں پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد، منظور نامنظور کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں