184

جی 20 سربراہی اجلاس :روسی صدر پوتن کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات

اوساکا روپورٹ شاہد گھمن
روسی صدر ولادیمیر پوتین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں ملاقات ہوئی ہے

دونوں صدور نے ایران شام وینزویلہ اور یوکرائن کی صورتحال پر بات چیت کی

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امریکہ اور روس کے بہتر تعلقات پوری دنیا کے مفاد میں ہیں

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور اور صدر ٹرمپ نےاکیسویں صدی میں ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات چیت کو آگے بڑھانے کے لئے رضا مندگی ظاہر جبکہ چائنہ کے صدر زی چنگ پی کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی
دونوں عالمی رہنماؤں میں یہ ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہی

روسی صدر پوتن کا ملاقات سے قبل کہنا تھا کہ ان کے پاس امریکی صدر سے بات چیت کرنے کیلئے کچھ ہے وہ گزشتہ سال فن لینڈ میں مل چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہیلسنکی میں ہونے والی ملاقات پر ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔۔۔ کیونکہ امریکہ اور روس کے اچھے تعلقات پوری دنیا کے بہترین مفاد میں ہیں

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں