224

انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچانے اور پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کروانے کی نئی سازش تیار کر لی گئی

لندن (ورلڈ پوائنٹ) انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچانے اور پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کروانے کی نئی سازش تیار کر لی گئی، انگلش ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے ممکنہ طور پر بیٹنگ کیلئے ایسی سازگار وکٹ فراہم کی جائے گی جہاں انگلش بلے باز باآسانی رنز کا انبار لگا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے اپنے اگلے میچز میں فتح درکار ہے۔

دونوں ٹیموں کے پاس اب صرف ایک لیگ میچ باقی بچا ہے۔ اگر انگلینڈ اپنے اگلے میچ میں فتح حاصل کرتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ تاہم اگر انگلینڈ کو شکست ہوتی ہے اور پاکستان اپنا اگلا میچ جیتتا ہے، تو پھر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اب بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچانے کی کوشش شروع کر دی گئی ہیں۔

حالیہ کچھ میچز کے دوران دیکھنے میں آیا ہے کہ وکٹیں بلے بازوں کیلئے مشکل ہوتی جا رہی ہیں۔

تاہم حیران کن طور پر بھارت کیخلاف میچ میں انگلینڈ کو بیٹنگ کیلئے انتہائی سازگار وکٹ ملی، اور اسی باعث انگلش ٹیم فتح حاصل کر پائی۔ جبکہ قوی امکان ہے کہ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے بھی ایسی ہی آسان وکٹ فراہم کیا جائے گی، جہاں اس کے بلے باز باآسانی رنز کے انبار لگا سکیں۔ جبکہ گزشتہ روز بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے نتیجے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ، بھارت پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کروانے کیلئے انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا نواں میچ 5جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔ جبکہ انگلینڈ 3 جولائی کو نیوزی لینڈ کیخلاف اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں