102

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(ورلڈ پوائنٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کو نقصان پہنچا کر فائدہ اُٹھانے پر یقین نہیں رکھتا، پاکستان روابط اور تعاون پر یقین رکھتا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات روسی بری فوج کے سربراہ سے ملاقات میں کہی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیکیورٹی اورتربیتی تعاون بڑھانےکے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روسی فوجی سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

روسی بری فوج کے سربراہ نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول رکھے جب کہ پاک فوج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں