182

پاکستان کمیونٹی روس کی آئینی مدت پوری ہونے پر خلیل الرحمان سمیت تمام عہدیداران اپنے اپنے عہدوں سے سبکدوش،جبکہ عادل شیخ چئیرمین الیکشن کمیشن مقرر

ماسکو(پریس ریلیز) پاکستانی کمیونٹی روس(زملیا چستوا پاکستانسوف روس) کے منتخب صدر خلیل الرحمان سمیت تمام عہدیداران کی گزشتہ روز 7جولائی کوآئینی مدت پوری ہونے پر کابینہ کا اجلاس بلایا گیا جس میں خلیل الرحمان سمیت تمام عہدیداران نے اپنی مدت پوری ہونے پر اپنے آئینی اختیارات سے سبکدوش ہو کر تمام اختیارات چئیرمین الیکشن کمیشن شیخ عادل کے سپرد کردئے ہیں .

پاکستانی کمیونٹی روس کی پریس ریلیز کے مطابق 7جولائی 2019 کی شب پاکستان کمیونٹی روس کے چئیرمین الیکشن کمیشن شیخ عادل نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ جس میں پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان ، نائب صدر محبوب بھٹی ، نائب صدر ڈاکٹر ابرار خان ، جنرل سیکریٹری عبدالخالق راٹھور ، جواد سلہریا ، وسیم عباس ، ذیشان قریشی نے شرکت کی ۔

پاکستان کمیونٹی روس کے چئیرمین نور حبیب شاہ نے واٹس ایپ کے ذریعے اجلاس کی کاروائی میں حصہ لیا ۔
پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان نے اپنی پوری ٹیم کی کارکردگی ، روس میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ان کی خدمات اور وطن عزیز کی ثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے اپنی گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالی. ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 4 سالہ خدمت کے سنہری دور میں ایک ایسا خوبصورت پلیٹ فارم سیٹ کیا ہے جس سے مستقبل میں پاکستان کمیونٹی روس مستفید ہو سکے گی ۔

پاکستان کمیونٹی روس کی معزز شخصیات جو کہ زملیا چستوا پاکستانسوف روس کا حصہ ہیں اور روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پاکستان کمیونٹی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان تمام دوستوں نے بھی انٹرنیٹ کی مدد سے اجلاس کی پوری کاروائی سنی –

سینٹ پیٹرز برگ سے اجلاس میں شریک احباب ڈاکٹر فاروق ايم خان ہوتی، محمد آصف صديقی، ڈاکٹر سيد غفران، کامران شاہد، محمد ياسين، عتيق الرحمن، نجيب اللہ خان، عاصم بٹ اور اطہر علی صابر نے اجلاس میں بذریعہ واٹس اپ شرکت کی.اجلاس میں شریک تمام معززین نے خلیل الرحمان اور ان کی پوری ٹیم کو ان کی چار سالہ کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔

اجلاس کے اختتام پر چئیرمین الیکشن کمیشن شیخ عادل نے کہاکہ پاکستان کمیونٹی روس(زملیا چستوا پاکستانسوف روس) کے عہدیداران کی آئینی مدت ختم ہو گئی ہے اورآئندہ کے اجلاس میں پاکستان کمیونٹی روس کے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان چندروز میں کردیا جائے گا.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں