18

کراچی:عالمگیر خان و دیگر 38 کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(ورلڈ پوائنٹ) کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر وزیر بلدیات کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان سمیت 38 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ فیرئیر تھانے میں درج کیا گیا۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نےان کے دفتر پر ہنگامے کا مقدمہ درج کرایا جس میں فکس اٹ کے بانی اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،متن کے مطابق ہنگامہ آرائی سے ایس ایچ اور اور ڈی ایس پی بھی زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں