278

سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا، پاکستانیوں کی بھرپور شرکت

سینٹ پیٹرزبرگ (ورلڈ پوائنٹ) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں یوم پاکستان کی خوشی میں پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر فاروق احمد خان ہوتی اور ڈائریکٹرآصف صدیقی نے کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپورشرکت کی.

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مزمت کی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجتی کا عزم کیا گیا.

جشن آزادی کی اس تقریب میں پاکستان کی 73ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا جبکہ شہر کی مختلف سڑکوں پرقومی پرچم کے ساتھ جشن آزادی کا خصوصی جشن منایا گیا.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں