100

سفارت خانہ پاکستان ماسکومیں بھی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت کی

ماسکو(شاہد گھمن سے) بھارت کے یوم آزادی پر جہاں دنیا بھرمیں پاکستانیوں نے اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرے بھی کیئے وہیں سفارت خانہ پاکستان ماسکومیں بھی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت کی

تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا وڈیوپیغام بھی دکھایا گیا جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خطاب جو انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کیا جس میں‌انہوں نے کہا نریندرمودی تمہیں اینٹ کا جواب پتھر دیں گے اور میں پوری دنیا میں کشمیر کا ایمبیسیڈربن کر کشمیر کی آواز اٹھاوں گا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے روسی اہم شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی کے دن کو ہم یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے ہم نے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپر منایا. انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی جس کی پاکستان نے بھرپور مزمت کی، قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی طورپر کشمیر میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار فوجی دستوں کے ساتھ کرفیونافز کر رکھاہے جبکہ کشمیری عوام کا رابطہ دنیا سے بالکل ختم ہوکے رہ گیا ہے. انہوں نے کہا کہ 1989سے اب تک بھارتی افواج کے ہاتھ تقریبآ 90 ہزار معصوم کشمیری شہید ہوچکے ہیں

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ میں روسی سفیر کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں جب کہ بھارتی اقدامات سے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرات لاحق ہیں۔جس پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، روسی وزیرخارجہ نے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کی اہمیت پر زوردیا جب کہ دونوں رہنماوٴں نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے تقریب میں کشمیر بنے گے پاکستان کے پرجوش نعرے لگائے جس پر تقریب کے شرکانے والہانہ اندازمیں ان کا ساتھ دیتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں بلندکیں.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں