95

اسنوکرچیمپئین شپ 2019 روس: پاکستانی کھلاڑی حمزہ الیاس نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) روس میں ہونے والے انڈر16 اسنوکر ورلڈ کپ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی  نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔  اسنوکر کے ننھے کھلاڑی حمزہ الیاس نے روس میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر نائنٹین اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی۔

پاکستان کے ننھے اسنوکر پلیئر نے روس میں سبز ہلالی پرچم روس میں لہرا دیا۔ حمزہ الیاس نے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر سیکسٹین چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیاہے۔
حمزہ الیاس کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ حمزہ روس میں جاری ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پر عزم بھی ہیں۔

حمزہ الیاس آٹھویں کلاس کے طالبعلم ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کے لیے انڈر 16 ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل حاصل کریں۔

ميگا ايونٹ کيلئے حمزہ الياس نے اسکول سے چھٹي لی ہے۔ اس ایونٹ میں محمد عمر بھی حمزہ الياس کےساتھ ورلڈ چيمپئن شپ ميں کراؤن کيلئے کھيليں گے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں