184

بھارتی حکومت کا مودی کی جھوٹی تعریف پر صحافیوں کو 15 ہزار روپے دینے کا اعلان

نئی دہلی(ورلڈ پوائنٹ) بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے حق میں لکھیں اور نقد 15 ہزار روپے حاصل کریں، حکومت نے صحافیوں کو متوجہ کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہار شائع کروادئیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھار کھنڈ کی حکومت نے اخبارات میں اشتہار شائع کروائے کہ حکومت کے حق میں کالم لکھنے پر پیسے ملیں گے،اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ صحافی ہیں اور حکومتی منصوبوں کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو لکھنے کے بدلے پیسے دے گی۔

اشہتار میں ساتھ ہی طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی حکومت کی کارکردگی کے حق میں لکھا گیا مضمون جو اخبار میں شائع ہو گا اس کی کاپی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروائیں اور 15 ہزار روپے نقد وصول کریں۔

یہ اشتہار بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی حکومت کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ نے ایک اخبار میں شائع کروایا ہے۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح سے انعام حاصل کرنے کیلئے صحافی درخواست جمع کروائیں۔،حکومت کے حق میں لکھے گئے مضامین کو کتابی شکل بھی دی جائے گی اور جس کسی صحافی کا مضمون کتاب کیلئے منتخب ہو گا اس کو مزید پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

اشتہار میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو معاوضہ دینے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی، ٹی وی چینل کے رپورٹر بھی اپنی رپورٹ جمع کروا سکتے ہیں اور ان کو بھی فی رپورٹ 15 ہزار کا معاوضہ ملے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد کئی صحافیوں نے درخواستیں جمع کروانا شروع کر دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں