174

آخرنون سے سینکڑوں تارکین وطن چیکنگ آپریشن میں زیرحراست

ایتھنز(بدرمنیر سندھو)ایتھنز کے مرکزی علاقے آخرنون میں پولیس نے علی الصبح سکوپا آپریشن کا آغاز کرکے سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا،پکڑے جانے والوں میں بڑی تعداد عرب ممالک سے تعلق رکھتی ہے آخرنون پر واقع تارکین وطن کے کیمپ میں بھی دوران تلاشی کی افراد کو پوچھ گچھ کے لئے لیجایا گیا،

مزید یونانی پولیس نے ایتھنز کے مزید علاقوں میں جمعرات سے گشت بڑھا دیا ہے ان میں پلاتیہ کاراسکاکی،پلاتیہ امریکی اور آخرنون روڈ پر آغیا پینتلیمونیس شامل ہیں جبکہ سنٹر امونیا اور پلاتیہ مونیستراکی میں بھی گشت بڑھا دیا گیا ہے،نئی گشتی پولیس کو سٹریٹ کرائم،منشیات کی روک تھام اور غیر قانونی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کرک ڈاؤن کرے گی،

سپیشل پولیس فورس جس کو بلیک پینتھر کا نام دیا گیا ہے جدید اسلحہ سے لیس ھوگی اور ان کے ہمراہ منشیات اور بارود کو سونگھنے والے کتے بھی ھوں گے

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں