126

ماسکو میں‌سجاپاکستان فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ تفریحی میلہ،پاکستان کے معروف اداکارفیصل قریشی،مصنف نعمان خان اور وقاص رضوی کی پاکستان سے خصوصی شرکت

ماسکو(شاہد گھمن سے) روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستان کے کلچر فروغ کیلئے پاکستان فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں‌پاکستان سے معروف اداکارفیصل قریشی،فلم شیردل کے رائیٹر نعمان خان اور وقاص رضوی نے اس فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی سفارتخانہ پاکستان ماسکو میں تعینات منسٹر ٹریڈ ناصر حامد اس تقریب کی صدارت کی جبکہ عزیزبلوچ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے روس میں یہ پہلہ موقع ہے کے پاکستانی کلچر کو پروموٹ کرنے کیلئے کسی فلم فیسٹیول کا انعقادکیا گیا،اس تفریحی میلہ میں روسی اورپاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارفیصل قریشی نے کہا کہ روس میں پاکستان کے کلچر کو پروموٹ کرنے کیلئے یہ ہم سب کا پہلہ قدم ہے ابھی اس فیسٹیول میں 3پاکستانی فلمیں شامل ہیں پاکستان میں باقاعدگی سے فلمز بن رہی ہیں اور مجھے امید ہے کہ فلم فیسٹیول کے آرگنائزر کاشف خان اور احسن خان اسی طرح بھرپورجدوجہد کے ساتھ پاکستانی فلمزکو روسی سینماگھروں تک لانے میں‌کامیاب ہوجائیں گے.

فلم شیردل کے رائیٹر نعمان خان نے کہا 3سال پہلے میرے زہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ پاکستان میں ایسی فلمز بنائی جائیں جو انٹرنیشنل سطح پر دیکھی جائیں سو میں نے فلم شیر دل بنانے کا ارادہ کیا جس میں اللہ تعالی نے بھرپورکامیابی عطافرمائی.

وقاص رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بہت جلد ویب پورٹل متعارف کروارہے ہیں جس سے آپ گھر بیٹھ کر بھی پاکستانی فلمیں بھی دیکھ سکیں گے.

تقریب کے مہمان خصوصی عزیز بلوچ نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ روس میں پاکستانی فلموں اور پاکستانی کلچر کے فروغ کیلئے بھرپورکوششیں جاری ہیں اور اس فلم فیسٹول کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ زیادہ فلمیں روسی ڈبنگ اور سب ٹائٹلز کے ساتھ لائی جائیں اور پاکستانی کلچر کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ تفریحی مواقع فراہم کئے جائیں اس کیلئے میں ہر طرح سے تعاون کیلئے تیارہوں

سفارتخانہ پاکستان ماسکو میں تعینات منسٹرٹریڈ ناصرحامدنے پاکستان سے آئے ہوئے اداکار فیصل قریشی،نعمان خان اور وقاص رضوی کا شکریہ اداکیااور روس میں پاکستانی کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.

پاکستان ایسوسی ایشن روس کے صدر ملک شہبازاور ڈاکٹر مجاہد مرزانے کہا کہ روس میں‌پہلا موقع ہے کہ پاکستان فلم فیسٹیول کے موقع پر فیملیز فلم دیکھنے پہنچی ہیں اور پاکستانی کلچرکے فروغ کیلئے ہم انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

تین روزہ پاکستان فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلمیں شامل تھیں جن میں شیردل،رانگ نمبراور چھپن چھپائی. پہلے روز فلم شیردل روسی ڈبنگ کے ساتھ دکھائی گئی .

اس سے قبل نوجوان ڈیزائنرعلینہ خان کے ڈیزائن کردہ پاکستانی ملبوسات پر مبنی فیشن شوکا اہتمام بھی کیا گیا جس میں روسی حسیناوں نے پاکستانی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیرے.جس پر حاضرین نے انہیں‌دل کھول کر داد دی
جبکہ روسی ڈانسر خواتین نے پاکستانی پنجابی کلچرکے لباس میں خوبصورت بھنگڑہ بھی پیش کیا.

Pakistan Film Festival in Moscow Russia, Report by Shahid Ghumman

ماسکو میں‌سجاپاکستان فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ تفریحی میلہ،پاکستان کے معروف اداکارفیصل قریشی اور فلم شیردل کے رائیٹر نعمان خان اور وقاص رضوی کی پاکستان فلم فیسٹیول میں پاکستان سے خصوصی شرکت،اس کے علاوہ روسی حسیناوں نے پاکستانی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیرے، اس فلم فیسٹیول میں‌ روسی اور پاکستانیوں کی بھرپورتعداد نے شرکت کی مزید احوال بتارہے ہیں‌ماسکو سے نمائندہ92 نیوز شاہد گھمن اپنی اس رپورٹ میں

Gepostet von 92 News Russia am Montag, 30. September 2019

روس میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی فلم فیسٹیوکا انعقادکیا گیا اور اور اس میں پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی ملبوساتھ کی ایک ساتھ نمائش کی گئی ہو.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں