کراچی(ورلڈ پوائنٹ) بہترین کہانی کی بدولت کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ’لال کبوتر‘ ایک بار پھر پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
کراچی میں ہونے والے کرائم پر مبنی علی اکبر اور منشا پاشا کی فلم ’لال کبوتر‘ پاکستان میں ریلیز کے بعد کئی بین الاقوامی اسکرین پر بھی جلوہ دکھانے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم لال کبوتر کو آسکر ایوارڈ کے انتخاب کے لیے پیش کیا جاچکا ہے تاہم اس سے قبل ہی یہ امریکا میں منعقد کردہ فلم آرچانا سوئے آڈینس ایوارڈ میں بیسٹ فیچر فلم کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہے۔
دنیا بھر سے شہرت حاصل کرنے والی فلم ’لال کبوتر‘ بے تحاشا فرمائش کے بعد اب ایک اور بار پھر پاکستان بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی تصدیق فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی منشا پاشا نے خود کی ہے۔
BIG ANNOUNCEMENT:
Due to popular demand, Laal Kabootar is back in cinemas from Oct 11!@LaalKabootar
For all the people who have been messaging, please go and watch it!— manshapasha (@manshapasha) October 8, 2019
منشا پاشا نے ٹویٹر پر اپنی فلم کی دوبارہ نمائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے مطالبے کے بعد یہ فلم اب رواں ماہ 11 اکتوبر سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، وہ تمام لوگ جو اس حوالے سے پیغام بھیج رہے تھے ان سے گزارش ہے کہ وہ لوگ اب سنیما جائیں اور فلم دیکھیں۔