79

جولوگ آج بھی اتحاد اور مشترکہ فیصلے کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، ڈاکٹرزاہدعلی خان

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) پاکستانی ایسوسی ایشن روس کے چئیرمین الیکشن کمیشن ڈاکٹر زاہد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن روس کےانتخابات کو ہوئے ایک مہینہ سے کچھ زیادہ عرصہ گزر چکاہے۔اس دوران ایگزیکیٹیو باڈی کی دو میٹینگیں ہویں۔ جس میں پورے سال کا پروگرام مرتب کیا گیا۔ایسوسیشن کے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کیا گیا۔ اور کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

جن میں ایڈوائزری کونسل کے علاوہ۔ ثقافتی کمیٹی اورتعلیمی کمیٹی۔ قابل ذکر ہیں۔ جن کی تفصیل جلد ہی منظر عام پر لای جایے گی۔ الیکشن کے بعد الیکشن سے متعلق بہت ساری باتیں کہی گیں۔ بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ اصل تصویر کو غلط رنگ دینے کی کوشیش کی گئی تو بہتر ہوگا۔ اور حلف برداری پر بھی تنقید کی گی۔ جبکہ ،یہ سب کچھ تنظیم کاری کا حصہ ہے۔اور یہ ساری کاروائیاں اس پروگرام کا حصہ ہیں جن پر عمل کرنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتیجے میں نو سال کے جمہوری خلا کو پر گیا ہے۔ یہ الیکشن نہ کسی کی خلاف تھے اور نہ کسی گروپنگ کا حصہ تھے۔ الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں اکثریتی لوگوں کے فیصلے کے بعد۔ کھلے عام سب کو اس میں شرکت کی دعوت دی گی۔ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے صلاح و مشورے بھی کیے گیے اور تاریخیں بھی بڑھای گیں۔ اس لئے اس کے نتائج کو تسلیم کر لینا سب کا فرض بنتاہے۔

ڈاکٹر زاہد علی خان نے مزید کہا کہ الیکشن سے متعلق خدشات پیدا کرنے سے کوئی فائدہ نہں ہوگا اور پورے روس لیول پر لوگوں کی شرکتِ کو تسلیم نہ کرنا انصاف کی بات نہ ہوگی۔ اس لئے آج بھی لوگ اتحاد اور مشترکہ فیصلے کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں