218

رمیض علی ربانی کی اسلام آباد میں تعینات کرغستان کے سفیر مسٹر ایریک بشمبیو کے ساتھ خصوصی ملاقات

اسلام آباد( ورلڈپوائنٹ) بیسٹ ٹرانز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو رمیض علی ربانی کی اسلام آباد میں تعینات کرغستان کے سفیر مسٹر ایریک بشمبیو کے ساتھ خصوصی ملاقات۔

ملاقات میں پاکستان اور کرغستان کے درمیان باہمی تجارت اور تجارت کیلئے روٹس اور ان میں درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ سفیر ایریک بشمبیو نے پاکستان اور کرغستان کی باہمی تجارت میں اضافہ کیلئے ہرطرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ جبکہ پاکستان اور کرغستان کے درمیان زمینی تجارتی راستوں میں درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئےطرح کی ممکن مدد کا بھی یقین دلایا۔

رمیض علی ربانی نے مسٹر سفیر کی جانب سے پاکستان اور کرغستان کی باہمی تجارت میں بھرتعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یادرہے کہ رمیض علی ربانی پاکستان سے کرغستان۔روس اور بیلاروس کیلئے بزریعہ روڈ تجارتی سامان کی ترسیل کیلئے اپنی سروسز دے رہے ہیں جس سے پاکستان۔ کرغستان اور روس کی باہمی تجارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں