64

ماریہ بوتینا 18 ماہ بعد امریکی جیل سے رہا

ماسکو(شاہد گھمن سے) امریکہ میں روسی اسلحہ ساز ادارے کے لیے کام کرنے والی ماریہ بوتینا امریکہ کے اعلیٰ سیاسی شخصیات سے تعلقات استوار کرکے اہم راز کی حصول کی کوشش کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا کاٹنےکے بعد ماسکو پہنچ گئیں۔

ماسکو کے شریمتوا ائیرپورٹ وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا۔ ماریہ بوتینا کے والد کے علاوہ روسی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

ماریہ بوتینا جونہی ائیرپورٹ سے باہر آئیں تو اپنے والد کے گلے لگ کر زاروقطار روتی رہی۔ ماریہ بوتینا پر الزام تھا کہ ماریہ بوتینا نے امریکہ کے اعلیٰ سیاسی شخصیات سے تعلقات استوار کرکے اہم راز کی حصول کی کوشش کی جس پر روس نے اسے بے بنیاد قراردیتے ہوئے ماریہ بوتینا کو رہا کرنے پر زوردیاتھا۔

ماریہ بوتینا اور اس کے والد نے روسی حکومت کا ماریہ بوتینا کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں