187

پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ کے زیراہتمام محفل میلاد النبی کا انعقاد

سینٹ پیترز برگ( ورلڈ پوائنٹ) پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے زیراہتمام روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں انتہائی جوش و خروش اور ولولے کے ساتھ عیدمیلادالنبی اور یوم اقبال منایاگیا. محفلِ عید میلاد النبی کی تقریب کا آغاز سید محمد انعام شاہ نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا. جس کے بعد انھوں نے جشنِ عید ملادالنبی کے حوالے سے تقریر کی. کمیونٹی کے دیگر ممبران نے حضرت محمد مصطفی صلیٰ اللّٰہُ علیہ والہ وصلم ک خدمت میں نذرانہ ِنعت پیش کیا. محفل میں موجود تمام پاکستانیوں نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا. اس تقریب میں پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرسبرگ کے عہدیداران صدر فاروق خان ھوتی ،ڈائریکٹر محمد آصف صدیقی،نائب صدر کامران شاھد،جنرل سکريٹری ڈاکٹر غفران سيد,انفارميشن سکريٹری ذيشان وڑائچ, فنانس سکريٹری انور محمد ياسين, سينئر نائب صدر نحيب الله خان, جائنٹ سیکرٹری عتيق الرحمان ,ڈاکٹر آصف,ڈاکٹر عامر ,ڈاکٹر عدنان فيروز ,چودهری کاشف کے علاوه کثير تعداد ميں شهر کے پاکستانيوں نے شرکت کی.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں