152

یورپی یونین حکام کا دورہ ترکی

برسلز(ورلڈ پوائنٹ) یکم دسمبر سے یورپی یونین کمیشن کے ڈپٹی کمیشن کے فرائض سنبھالنے والے مارگاریٹس شیناس اور کمیشن کے داخلی امور کے ذمہ دار یلیویوہانسن نے اپنے پہلے دورہ ترکی میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

یورپی یونین ترکی وفد کی جانب سے تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شیناس اور یوہانسن نے دارالحکومت انقرہ میں بار آور مذاکرات کیے ہیں، اس دورے نے یورپی یونین کے امیدوار ، سٹڑیٹیجک شراکت دار اور ہمسایہ ملک ترکی سے باہمی تعاون اور روابط کو جاری رکھنے کے معاملے پر پُر عزم ہونے کا ٹھوس طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کا نیا سیاسی دور اس عزم کی از سر تشکیل کے اعتبار سے ایک موقع ہے، کمیشن کا اپنے فرائض سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں ترکی کا دورہ اس عزم کا مظہر ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کے حکام نے ترکی کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ایک ملک ہونے پر دوبارہ زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین بھی اس معاملے میں ترکی سے تعاون کو مضبوط شکل میں جاری رکھے گی۔ ترکی اور یورپی یونین کے مابین سال 2016 میں طے پانےو الے معاہدے سے وابستگی کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں