101

سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے زیر اہتمام حق خودارادیت کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

ماسکو (شاہد گھمن سے) روس میں سفارت خانہ پاکستان ماسکو کے زیر اہتمام یوم حق ِخود ارادیت کشمیر منایا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جبکہ کرنل عبدالرحمن، ڈپٹی ہیڈ آف مشن آفتاب چوہدری، ہیڈ آف چانسلری سید انصار شاہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پیغامات پڑھ کر سنائے

ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ ہے اور اسی دن 1949میں منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں کشمیر میں استصواب ِ راے کرانے کا بھارت پابند ہے۔

انہوں نے  کشمیر میں جاری مظالم کی بھر پور مذمت کی او کہا کہ بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت نے کشمیر کو دنیا کی بڑی جیل میں بدل دیا ہے، اقوام متحدہ کو کشمیر میں بد ترین مظالم کا نوٹس لیکر انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری بھارت کے ظلم اور بربریت کے باوجود حق خودارادیت کے حصول کے لیے ڈٹ ہوئے ہیں اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں