90

روس کے وزیراعظم دیمیتری میدویدیف کابینہ سمیت مستعفی، صدر پوتن نے میخائل مشسٹین کونیا وزیر اعظم نامزد کردیا

ماسکو(شاہد گھمن سے) روس کے وزیراعظم دیمیتری میدویدیف کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ روسی صدر پوتین نے وزیر اعظم کا استعفی منظور کرلیا ہے اورصدرنے میخائل مشسٹین کو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے امیدوار نامزد بھی کردیاہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دیمیتری میدویدیف کی کابینہ نے اپنے استعفے صدر کو پیش کردیئے ہیں۔صدر پوتن نے وزیر اعظم کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

روس ميں صدر کی مجوزہ آئينی تراميم کی راہ ہموار کرنے کے ليے وزير اعظم ديميتری ميدويديف نے اپنے عہدے سے استعفی دے ديا ہے۔ البتہ صدر پوٹن نے نئی کابينہ کی تشکیل تک ميدويديف کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔
روسی وزير اعظم ديميتری ميدويديف نے صدر ولاديمير پوٹن کو اپنا استعفی پيش کر ديا ہے۔ روسی نيوز ايجنسيوں نے اس پيش رفت کی تصديق کر دی ہے۔ ميدويديف نے پوٹن سے ملاقات کے بعد بدھ پندرہ جنوری کو استعفی ديا۔ اطلاع ہے کہ پوٹن نے ميدويديف کو ہدايت دی ہے کہ نئی کابينہ کی تشکیل تک وہ ملکی وزارت عظمی کی ذمہ دارياں نبھاتے رہيں۔

روسی وزير اعظم نے يہ قدم صدر کی اس تقرير کے بعد اٹھايا، جس ميں پوتن نے کہا تھا کہ وہ وزير اعظم کی تقرری کے اختيارات پارليمان کو دينے کے ليے آئين ميں ترميم کرنا چاہتے ہيں۔ واضح رہے کہ موجودہ روسی قوانين کے تحت وزير اعظم کی تقرری کا اختيار صرف صدر کے پاس ہے۔ ولاديمير پوتن نے ٹيلی وژن پر براہ راست نشر کردہ ايک تقرير ميں اس خواہش کا اظہار کيا کہ وہ يہ اختيار پارليمان کو دينے کے ليے آئينی ترميم کے خواہش مند ہيں۔

ديميتری ميدويديف اور روسی صدر ولاديمير پوٹن
ديميتری ميدويديف نے استعفے پيش کرتے وقت اپنے بيان ميں کہا کہ وہ اور ان کی کابينہ کے ارکان صدر کو يہ موقع ديں کہ وہ اس حوالے سے تمام تر اقدامات کر سکيں۔ دريں اثناء پوٹن نے اپنی تقرير ميں يہ بھی کہا کہ وہ چاہيں گے کہ ديميتری ميدويديف روس کی قومی سکيورٹی کونسل کے نائب سربراہ کی ذمہ داری سنبھاليں۔ اس کونسل کے سربراہ پوتن خود ہيں۔ پوتن نے ملکی آئين ميں تراميم کے ليے ايک ريفرنڈم کے انعقاد کا بھی تذکرہ کيا ليکن فی الحال يہ واضح نہيں کہ يہ کب تک ممکن ہے۔

روس ميں آج ہونے والی اس پيش رفت کے تناظر ميں ايسی باتيں بھی کی جاری ہيں کہ آئندہ چار سال بعد اپنی چوتھی مدت صدارت کے خاتمے پر شايد پوتن وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالنے ميں دلچسپی رکھتے ہيں۔

پوتن صدر اور وزير اعظم کے طور پر دو دہائيوں سے زائد عرصے سے روس پر حکمرانی کرتے آئے ہيں۔ جوزف اسٹالن کے بعد وہ سب سے دير تک برسر اقتدار رہنے والے روسی رہنما ہيں جبکہ ولادیمیر پوتن نے ریاستی ڈوما سے روس کے فیڈرل ٹیکس سروس کے سربراہ میخائل مشسٹین کو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے امیدوار نامزد کردیاہے

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں