130

عالمی برادری کشمیری خواتین کی آواز بنے، عمران خان

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج 70 برس سے کشمیر میں خواتین کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، عالمی برادری کشمیری خواتین کی آواز بنے۔

کشمیر خواتین کے یوم مزاحمت کی مناسبت سے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے، 70 برس سے بھارتی افواج کشمیر میں خواتین کے خلاف سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہیں جب کہ 5 اگست کے بعد مودی سرکار کے مسلط کردہ محاصرے نے ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری بالخصوص خواتین آگے بڑھ کرکشمیر میں امن کے لیے بہادر کشمیری خواتین کی آواز بنیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں