123

کورانا وائرس: اٹلی میں‌وینس میلے کو منسوخ کردیا گیا

وینس(ورلڈ پوائنٹ) اٹلی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے وینس میلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔وینیٹو کے گورنر لُوکا زائیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وینس میں آج شام سے میلے کے لئے جاری تیاریوں کو بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ میلہ منگل کے دن تک جاری رہنا تھا اور ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی میلے میں ہزاروں غیر ملکی سیاحوں کی شرکت متوقع تھی۔

وینس اور وینیٹو میں عجائب گھروں، اسکولوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر عوامی مقامات کے یکم مارچ تک بند رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ملک میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی ہے۔

وینس میں 3 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہیں۔ تینوں مریضوں کی عمریں 90 کے لگ بھگ ہیں اور تینوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں