110

روس میں قرنطینہ کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 5 سے 7سال سزاہوگی

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) روس میں قانون سازوں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے قرنطینہ کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت سزاوں کی تجویز دی ہے۔

ان سزاوں میں قرنطینہ کے لیے وضع کیے گئے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سات سال قید کی سزا بھی شامل ہے۔

اگر کورونا کو کوئی مشتبہ یا مصدقہ مریض قرنطینہ میں نہ رہنے کے لیے دھوکہ دے کر لوگوں کو وائرس سے متاثر کیا یا جان بوجھ کر کسی ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بنا تو اسے پانچ سال قید اور اگر دو یا اس سے زائد افراد کی موت کا ذمہ دار پایا گیا تو سات سال قید ہوگی۔

روس کے کریمینل کوڈ میں ترامیم کی یہ تجاویز روس کی پارلیمان کے سپیکر وچسلیو ولودِن اور روس کی حکمران جماعت یونیائیٹڈ رشیا پارٹی کے ایک سینیئر قانون دان کی جانب سے پیش کی گئی ہیں اور توقع کیا جارہی ہے کہ یہ جلد منظور کرلی جائیں گی۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کی ڈوما اسمبلی آئندہ منگل کو ان تجاویز کا جائزہ لے گی۔ روس جس کی آبادی 144 ملین افراد پر مشتمل ہے، میں جمعرات تک کورونا وائرس کے 840 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد کورونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں