123

ماسکو میں کوروناوائرس ہسپتال کے سربراہ کوروناوائرس کا شکار ہوگئے گزشتہ منگل پوتن سے بھی ہاتھ ملایا تھا

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) ماسکو کے مرکزی کورونا وائرس اسپتال کے سربراہ پروٹینکو بھی کورونا وائر س کا شکار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چند روز پہلے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں مرکزی کوروناوائرس ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر ڈاکٹر پروٹینکو نے روسی صدر سے بغیر کسی حفاظتی پوشاک اور دستانوں کے بغیر ہاتھ بھی ملایا تھا

جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان دمتیری پیسکوف نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کی صحت بالکل ٹھیک ہے ان کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں.سب کچھ ٹھیک ہے اور صدر پوتن بالکل محفوظ ہیں

مرکزی کوروناوائرس ہسپتال کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا لیکن میں اپنے آپ کو بہتر محسوس کررہا ہوں اور میں نے اپنے اپنے آفس میں ہی اپنے آپ کو آئسولیٹ کیا ہوا ہے

مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے صدر پوتن ڈاکٹر کے ساتھ مصافحہ کررہے ہیں

Дорогие друзья, очень тронут вашим беспокойством. Да у меня положительный тест на СoV, но чувствую себя вполне хорошо….

Gepostet von Denis Protsenko am Dienstag, 31. März 2020

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں