125

روس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد17 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد2337 ہوگئ

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ ) روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 8 افراد ہلاک جبکہ کورواناوائرس سے متاثرہ 501 نئے کیسیز سامنے آگئے. اس طرح روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ کل افراد کی تعداد 2337 ہوگئی ہے جبکہ کل 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں. جبکہ 121 افراد اس مرض سے بازیاب ہوچکے ہیں

ماسکو میں لاک ڈاون کا دوسرا روز ہے لیکن لاک ڈاون کے باوجود پہلے مرتبہ سب سے زیادہ کیسیز رجسٹرڈ ہوئے ہیں
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماسکو مئیر نے ماسکو میں لاک ڈاون کا دورانیہ 14 اپریل تک بڑھا دیا ہے

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں