138

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) کروناوائرس کے تناظر میں امریکا کی مدد کے لیے روس نے امدادی کھیپ روانہ کردی۔تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے دی جانے والی امداد میں طبی آلات اور ضروری اشیاء شامل ہیں جو کروناوائرس سے لڑنے کے لیے امریکا کو معاونت فراہم کریں گی۔

روسی آرمی کے رسلان ہیوی ائیر کرافٹ اے این100-124 امداد لے کر روانہ ہوا، امدادی کھیپ میں سرجیکل ماسک اور کروناٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔ کروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث امریکا میں طبی آلات کی قلت ہوچکی ہے۔ مختلف علاقوں میں ہینڈسینی ٹائزرز بھی نہ ملنے کے مترادف ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ پریس بریفنگ کے دوران روس کی جانب سے دی جانے والی پہلی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو حکومت کا تعاون قابل ستائش ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان گزشتہ دنوں ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت کروناوائرس پر تبالہ خیال کیا گیا

روس نے وبائی مرض سے امریکا میں ہونے والی اموات پر گہرے دیکھ کا بھی اظہار کیا۔ دوسری جانب روس میں نئے 440 کرونا کیسز آنے کے بعد مجموعی تعداد 2 ہزار 777 ہوچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں