123

چیچن صدر رمضان قادروف کورونا وائرس کا شکار،ماسکوکے ہسپتال میں زیرعلاج

ماسکو(شاہد گھمن سے) روس کی مسلم ریاست چیچنیا کے صدر رمضان قادروف بھی مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔43 سالہ چیچن لیڈر اس وقت ماسکو کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں روس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 7ویں روسی اعلیٰ عہدیدارہیں

رمضان قادروف آخری بار منگل کو اپنے ٹیلیگرام اکائونٹ پر متحرک تھے ، جبکہ انسٹاگرام نے پچھلے ہفتے ان کا اکائونٹ بلاک کردیا تھا۔

ٹیلیگرام چینل نے طبی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان قادروف کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے اور کوویڈ 19 کا مشتبہ انفیکشن ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں