129

صدرپوتن کا طیارہ حادثہ پرڈاکٹر عارف علوی اور عمران خان سے اظہارتعزیت

ماسکوورلڈ پوائنٹ) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کراچی میں طیارہ حادثہ پر پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا ہے

پوتن نے ٹیلی گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کراچی میں رہائشی عمارتوں پر مسافر طیارے کے حادثے کے افسوسناک نتائج پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

روسی صدر نے کہا ہے کہ روس ان لوگوں کے غم میں شریک ہے جنہوں نے اس تباہی میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو کھو دیا،پوتن نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں