119

روسی فیڈیشن کونسل کی سپیکر کی جانب سے پاکستان میں طیارہ حادثہ پر اظہارتعزیت

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) روسی فیڈیشن کونسل کی سپیکر ولنتینامتوینکا نے پاکستان میں طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے انہوں نے پاکستان کے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے نام تعزیتی خط میں کہا ہے کہ روسی فیڈریشن کونسل ذاتی طور ہر دکھ کی اس گھڑی میں آپ سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صبرکا مظاہرہ کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعا گو ہیں .

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں