124

”92 نیوز روس” کی تمام خبروں کا مجموعہ شاہدگھمن ڈاٹ کام ویب سائیٹ کا آغاز

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) روس میں مقیم پاکستان کے قومی چینل “92نیوز” کے نمائندے شاہد گھمن نے روس سے 92 نیوز پرآن ائیر ہونے والی تمام رپورٹس کو اکٹھا کرنے کیلئے چند دن پہلے ایک ویب سائیٹ www.shahidghuman.com لانچ کی ہے شاہد گھمن روس سے اب تک 400سے زائد رپورٹس دے چکے ہیں ان تمام رپورٹس کو اس ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے ابھی تقریبآ 30 فیصد کے قریب سابقہ رپورٹس اپ لوڈ کی جاچکی ہیں جبکہ حالیہ رپورٹس اسی دن اپ لوڈ ہورہی ہیں

اس ویب سائیٹ کا مقصد سفارتخانہ پاکستان، پاکستان کمیونٹی،انٹرویوز اور روس کی دیگر تمام خبروں کا ایک مجموعہ بنانا ہے تاکہ روس اور پاکستان کے تعلقات میں نمایاں کرداراداکرنے والے 92 نیوز کی تمام خبریں ریکارڈ کا حصہ بن جائیں. اس ویب سائیٹ سے آپ گزشتہ 3سال کی خبریں جو92نیوز پر آن ائیر ہوچکی ہیں دیکھ سکتے ہیں مذکورہ ویب سائیٹ میں روس کی خبریں، سفارتخہ پاکستان کی خبریں، پاکستانی کمیونٹی کی خبریں‌، انٹرویوز، لائیورپورٹس اور کھیل،فیشن، مذہبی خبروں کی کیٹیگریز بنائی گئی ہیں آپ کسی بھی کیٹیگری کو کلک کرکے متعلقہ تمام ویڈیو رپورٹس دیکھ سکتے ہیں

اس ویب سائیٹ پر جونہی تمام سابقہ خبریں اپ لوڈ کردجائیں گی تو اس ویب سائیٹ کا باضابطہ طورپر افتتاح کیاجائے گا
پاکستانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ 92 نیوز کی سابقہ اور موجودہ خبروں کیلئے اس ویب سائیٹ کا ریگولر وزٹ کیجئے اور اپنا فیڈبیک اسی ویب سائیٹ کسی بھی خبر کے نیچے دیئے گئے کمنٹس بکس میں ضرور دیجئے اور مناسب لگے تو شئیرضرور کیجئیے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں