222

اسٹاک ہوم: مظاہرین کا اسرائیل اور امریکا کیخلاف شدید غم و غصہ کا اظہار

سویڈن : امریکی صدر کے فلسطینی مسلمانوں کیخلاف متعصبانہ فیصلے کے خلاف سویڈن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
عرب ممالک کے مسلم باشندوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے اور اسے اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف سٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم کو بھی نذر آتش کیا تاہم سویڈن پولیس نے احتجاج کو پر امن قرار دیا۔
اس سے قبل سویڈن کے شہر مالمو میں بھی مسلم ممالک کے باشندوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بر بریت اور امریکی صدر کے اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں