128

روس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 4لاکھ تک پہنچ گئی

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ ) روس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 4لاکھ تک پہنچ گئی اعدادوشمارکے مطابق روس میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 144افراد ہلاک جبکہ 8ہزار8726 افراداس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1لاکھ 91ہزار69ہوچکی ہے جبکہ 2ہزار806افراداس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس طرح روس بھرمیں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 4لاکھ49ہزار834جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد5ہزار528ہوچکی ہے اور اب تک2لاکھ12ہزار680 افرادصحتیاب ہوچکے ہیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں