104

پاکستان کمیونٹی (زملیا چستواپاکستان) روس کے ممبران میں ممبرشپ کارڈز تقسیم کیے گئے

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) پاکستان کمیونٹی (زملیا چستواپاکستان) روس کی جانب سے کمیونٹی ممبران کے ممبرشپ کارڈز بنانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے گزشتہ روز پاکستان کمیونٹی (زملیا چستواپاکستان) روس کے سابق صدر خلیل الرحمان کے دفتر میں پاکستان کمیونٹی (زملیا چستواپاکستان) روس کے صدر جواد سلہریا کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کمیونٹی کے مزید دس ممبران کو ممبرشپ کارڈز دیئے گئے ہیں

اس سے پہلےزملیا چستوا پاکستان کے عہدیداران کو ممبرشپ کارڈز جاری کئے گئے تھے گزشت روز جن ممبران کو کارڈز جاری کیے گئے ہیں ان میں میاں شاہد، عرفان ناگرہ، آصف رشید، علی جمشید، محمد ندیم ، حافظ حمزہ ودیگر شامل ہیں

اس موقع پر پاکستان کمیونٹی (زملیا چستواپاکستان) روس کے سابق صدر خلیل الرحمان، عادل شیخ، ذیشان عالم قریشی بھی موجود تھے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں