100

روس کا آوازکی رفتار سے 9 گنا تیزہائپرسونک کروز میزائل ”سمسن ” کا کامیاب تجربہ

ماسکو(شاہد گھمن سے) روسی صدرولادمیرپوتن کی سالگرہ کے دن 28 کلو میٹر کی اونچائی پر آواز کی رفتار سے تقریبا 9 گنا تیز ہائپرسونک کروز میزائل ”سمسن ” کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا ہے جبکہ ابھی اسے روس کی آبدوزوں اور بحری جہازوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے

صدر پوتن نے ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ دیکھا -ہائپرسونک کروز میزائل کا خاص طورپر زمینی ہدف پروار کیا جاتا ہے۔ جسے کسی بھی ملک میں روکنے کی صلاحیت نہیں ہے، اب یہ روسی بیڑے کے ساتھ سروس کا آغاز کر رہا ہے۔ اور جلد ہی زمینی فوج میں بھی شامل کرلیا جائے گا۔

اس موقع پر روسی صدر پوتن کا کہنا تھا کہ جو لوگ جنگ چاہتے ہیں ان کے لئے یہ امن کا زبردست طریقہ ہے۔ روس نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا ، ہمیں ہمیشہ اپنا دفاع کرنا پڑا اور کسی اور کی جارحیت کو پسپا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم اس طرح کے ہتھیاروں وجہ سے 10-20 سال تک پریشان نہیں ہوں گے ، اور بہت جلد ہم یو ایس ایس آر کے خاتمے کے بعد معیشت اور معیار زندگی کی سمت پرواپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی باریہ مغربی ممالک کے لئے ایک اچھا اشارہ ہے کہ آپ کو روس پر فوجی برتری حاصل نہیں ہے

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں