170

سینٹ پیٹرزبرگ:آصف صدیقی ورلڈ فیڈریشن آف دی ریسٹورنٹ سپورٹ پاکستان کے صدر منتخب

سینٹ پیٹرزبرگ (ورلڈپوائنٹ) ورلڈ فیڈریشن آف دی ریسٹورنٹ سپورٹ کے صدر الیگزینڈرروبن وچ نے پاکستان کی معروف سماجی شخصیت محمد آصف صدیقی کو ورلڈ فیڈریشن آف دی ریسٹونٹ پاکستان کے لئے صدرمنتخب کرلیا اس سلسلہ میں الیگزینڈرروبن وچ نے محمد آصف صدیقی کی نیوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے جبکہ انہیں ورلڈ فیڈریشن آف دی ریسٹورنٹ سپورٹ کی جانب سے سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا.

چند دن پہلے بلغاریہ میں ورلڈ فیڈریشن آف دی ریسٹورنٹ سپورٹ کی جانب سے انٹرنیشنل کوکنگ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے محمد آصف صدیقی کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا اور پاکستانی کک نعیم ممتاز نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں